Friday, May 17, 2024

یونیورسٹی آف تربت کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کا کوئٹہ کا دورہ

یونیورسٹی آف تربت کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کا کوئٹہ کا دورہ
October 30, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) یونیورسٹی آف تربت کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔ طلبہ اور اساتذہ نے کور کمانڈر کوئٹہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے گروپ نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنس، تاریخی میرقلعہ کا دورہ بھی کیا اور ہنہ جھیل کی سیرکی۔

وفد نے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سے بھی بات چیت کی۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے قوم کی تعمیرمیں نوجوانوں بالخصوص خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی۔

وفد نے بلوچستان میں امن اور خوشحالی کے لیے مسلح افواج کے دورے کے انعقاد اور عزم کو سراہا۔