Sunday, September 8, 2024

یونیورسل پکچرز کی فلموں ”جراسک ورلڈ“ اور ”فیوریس سیون“ نے اربوں ڈالر کماکر تاریخ رقم کر دی

یونیورسل پکچرز کی فلموں ”جراسک ورلڈ“ اور ”فیوریس سیون“ نے اربوں ڈالر کماکر تاریخ رقم کر دی
August 6, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) یونیورسل پکچرزکے بینر تلے بنائی گئی فلموں ”جراسک ورلڈ“ اور ”فیوریس سیون“ نے دنیا بھر میں ایک سال کے دوران پانچ ارب تریپن کروڑ ڈالر کما کر تاریخ رقم کر دی۔ یونیورسل پکچرز دنیا کا پہلا مووی اسٹوڈیو بن گیا ہے جس کی دو فلموں ”جراسک ورلڈ“ اور ”فیوریس سیون“ نے صرف سات ماہ کے دوران دنیا بھر میں پانچ ارب تریپن کروڑ ڈالر کا بزنس کر لیا ہے۔ اس سے پہلے دو ہزار چودہ میں ٹونٹی ایتھ سنچری فاکس مودی سٹوڈیو کی بنائی گئی فلم نے پانچ ارب باون کروڑ ڈالر کما کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ رواں سال گلوبل باکس آفس پر تیزترین ایک ارب ڈالر کمانے کا اعزاز بھی ”جراسک ورلڈ“ کے حصے میں آیا۔ جراسک ورلڈ کا سنیما گھروں میں پہلا ہفتہ بھی تاریخی اور کھڑکی توڑ تھا۔