Tuesday, May 14, 2024

یونس قدوائی سندھ بینک کرپشن ریفرنس میں بھی اشتہاری قرار

یونس قدوائی سندھ بینک کرپشن ریفرنس میں بھی اشتہاری قرار
October 8, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) احتساب عدالت نے آصف زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی سندھ بینک کرپشن ریفرنس میں بھی اشتہاری قراردئیے گئے۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ آصف زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی سندھ بینک کرپشن ریفرنس میں بھی اشتہاری قراردیدیا گیا۔ اشتہار کے ذریعے عدالت نے یونس قدوائی کو طلب کر رکھا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر مبشر کریم نے عدالتی اشتہار پر عملدرآمد سے متعلق  رپورٹ پیش کی۔ نیب رپورٹ کے مطابق یونس قدروائی بیرون ملک روپوش ہے۔ نیب کی درخواست پر جج اعظم خان نے یونس قدوائی کو اشتہاری قرار دیا۔ احتساب عدالت نے یونس قدوائی کے اثاثوں کا کھوج لگانے کا بھی حکم صادر کردیا۔ یونس قدوائی پارک لین ریفرنس میں بھی اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں۔ اِن کا شناختی کارڈ نادرا کی جانب سے بلاک کیا جا چکا ہے۔