Tuesday, May 14, 2024

یونس خان کی ون ڈے سکواڈ میں شمولیت پر کوچ اور کپتان نالاں

یونس خان کی ون ڈے سکواڈ میں شمولیت پر کوچ اور کپتان نالاں
November 3, 2015
شارجہ(سپورٹس ڈیسک)یونس خان کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے ٹیم میں شامل کر لیا گیا،کوچ وقار یونس اور کپتان اظہر علی سینئر بلے باز کی ٹیم میں شمولیت سے مطمئن نہیں۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ٹیم کا باضابطہ اعلان آئندہ ایک دو روز میں ہو گا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کپتان اظہرعلی اور کوچ وقاریونس ون ڈے ٹیم میں یونس خان کی شمولیت سے متعلق سلیکشن کمیٹی کے خیالات سے اتفاق نہیں کرتے اور ان دونوں نے چیف سلیکٹر ہارون رشید سے ہونے والی ملاقات میں اس بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ یونس کی موجودہ فارم ون ڈے میں بھی ٹیم کے کام آسکتی ہے جبکہ ٹیم مینجمنٹ کا خیال ہے کہ یونس خان کی ٹیم میں شمولیت سے پہلے سے موجود کامبی نیشن متاثر ہوگا۔