Monday, May 13, 2024

یونس خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا

یونس خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا
November 12, 2020
لاہور (92 نیوز) سابق پاکستانی اسٹار بلے باز یونس خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ جبکہ راشد خان کو ویمن ٹیم کے باؤلنگ کوچ مقررکردیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ یونس خان کے تجربے اور قابلیت سے مستفید ہونے کا پلان بنایا ہے، ارشد خان کو ویمن کرکٹ ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔ یونس خان کی تقرری ٹی ٹوئنٹی ولڈ کپ 2022 تک ہوئی ہے، یونس خان پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ  نیوزی لینڈ پر بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔ یونس خان اس سے قبل قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران  بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ یونس خان کا کہنا ہے کہ ایک طویل مدت کے لیے پاکستان کرکٹ کے سیٹ اپ میں شمولیت پر خوش ہوں اور نیوزی لینڈ کے دورے  پر ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے منتظر ہوں۔