Monday, September 16, 2024

یونس خان نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا

یونس خان نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
April 22, 2017
لاہور(92نیوز)مصباح نے اپنی  رائے دی  تو یونس خان نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دے دیا سابق کپتان کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پرٹیم  کیلئے مزید کھیل سکتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے پہلے ریٹائرمنٹ  کا اعلان کرنے والے یونس خان نے فیصلہ واپس لینے کا اشارہ دے دیا کہتے ہیں ٹیم کو ضرورت ہوئی تو وہ مزید کھیل سکتے ہیں۔ آسٹریلوی ویب سائٹ سے گفتگو  کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا بہترین وقت وہی ہوتا ہے جب لوگ چاہیں کہ آپ مزید کھیلیں اور میرے خیال میں ریٹائر ہونے کا یہ سب سے اچھا ٹائم تھا۔ ٹیسٹ قائد مصباح الحق  نے اپنے ایک کالم میں لکھا تھا کہ ان کے خیال میں ٹیم کو یونس خان کی ضرورت ہےیونس مزید ایک یا دو سال کھیل سکتے ہیں۔ سابق کپتان یونس خان نے سیریز سے قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے فیصلے پر یو ٹرن نہیں لیں گےتاہم ان کے حالیہ بیان سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے اشارے ملنے لگے ہیں۔