Wednesday, May 8, 2024

یونس خان 11ملکوں میں سنچریاں بنانیوالے پہلے کھلاڑی

یونس خان 11ملکوں میں سنچریاں بنانیوالے پہلے کھلاڑی
January 5, 2017

سڈنی (ویب ڈیسک) یونس خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ سڈنی ٹیسٹ میں سنچری بنا کر وہ گیارہ ملکوں میں سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ سٹار بلے باز دس ہزار رنز کے سنگ میل کے بھی قریب پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق یونس خان ٹیسٹ کرکٹ کے گیارہ ملکوں میں سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ ان سے پہلے راہول ڈریوڈ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے تمام دس ٹیسٹ پلینگ ملکوں میں سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

عظیم بلے باز نے سڈنی کرکٹ سٹیڈیم میں اپنے کیرئیر کی نہ صرف چونتیسویں سنچری اسکور کی اور میچ کے تیسرے دن سنچری کرنے والے کھلاڑیوں سنیل گواسکر، مہیلا جے وردھنے، برائن لارا کی صف میں شامل ہو گئے۔

اس ٹیسٹ سنچری کے بعد یونس خان کا اگلا سنگ میل دس ہزار مکمل کرنا ہے جس سے وہ صرف دو سو گیارہ رنز کی دوری پر ہیں۔ یہ سنگ میل عبور کرنے کے بعد وہ دس ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن جائیں گے۔ ان سے پہلے دنیا کے صرف بارہ بلے بازوں کو دس ہزار یا اس سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔