Tuesday, April 23, 2024

یونس خان 100 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے پاکستان کے پانچویں کھلاڑی بن گئے

یونس خان 100 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے پاکستان کے پانچویں کھلاڑی بن گئے
June 25, 2015
لاہور (92نیوز) پندرہ سال پہلے اپنی سرزمین پر ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے یونس خان سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنچری کلب میں شامل ہو گئے۔ چیف سلیکٹر ہو یا ان کے ساتھی کرکٹر سب ہی ان کے کردار اور کھیل کے معترف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے جاوید میانداد نے 124، انضمام 120، وسیم اکرم 104 جبکہ سلیم ملک نے 103 ٹیسٹ کھیل رکھے ہیں۔ یونس خان پاکستان کے پانچویں اور دنیا کے باسٹھویں کھلاڑی ہوں گے جن کو 100 ٹیسٹ میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون رشید نے ان کے کردار اور کرکٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کےلئے وہ ایک مثا ل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے انتیس سنچریاں بنا کر قومی کرکٹرز میں وہ سب سے آگے ہیں اور جاوید میانداد کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کےلئے انہیں صرف دو سو اڑتیس رنز درکار ہیں۔