Sunday, September 8, 2024

یونانی حکام نے تارکین وطن کی بے دخلی پر کام شروع کر دیا

یونانی حکام نے تارکین وطن کی بے دخلی پر کام شروع کر دیا
March 22, 2016
ایتھنز(ویب ڈیسک)یونانی حکام نے یورپی یونین اور ترکی کے درمیان مہاجرین کے بارے میں معاہدہ  مؤثر ہونے کے بعد ملک سے غیر قانونی تارکین وطن کی بےدخلی پر کام شروع کر دیا ہے یونانی حکومت پہلے مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے  ایک سو پچاس شہریوں کو ملک بدر کر رہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ترکی سے غیر قانونی طریقے سے یونانی جزیرے لیبوس پہنچنے والے پاکستانی اور بنگلہ دیشی شہریوں کو یونان کی سرزمین منتقل کیا گیا ہے جنہیں وہاں سےملک بدر کر کے پاکستان اور بنگلہ دیش بھیجا جائیگا ۔ ان افراد کوکوسٹ گارڈز کی نگرانی میں مسافر جہازوں پر سوار کر کے لیسبوس سے یونان کی،مرکزی بندر گاہ لایا گیا جہاں سے انہیں گاڑیوں میں سوار کر کے مختلف مقامات پر زیر حراست رکھا جائیگا ان افراد کو لانے کے دوران ہتھکڑیاں پہنائی گئی تھیں انہیں یورپی یونین اور ترکی کے درمیان غیر قانونی  تارکین وطن کو یورپ میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے معاہدے کے بعد ملک بدر کیا جا رہا ہے۔