Monday, May 13, 2024

یونان کے موریا مہاجر کیمپ میں آتشزدگی ، کئی خیمے جل گئے

یونان کے موریا مہاجر کیمپ میں آتشزدگی ، کئی خیمے جل گئے
September 9, 2020

ایتھنز ( 92 نیوز) یونان کے پُرہجوم ’موریا‘ مہاجر کیمپ میں آتشزدگی، کئی خیمے جل گئے، سیکڑوں مہاجرین کو کیمپ چھوڑنا پڑ گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان  کے  لیزبوز جزیرے پر موجود موریا مہاجر کیمپ میں بدھ کو علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہوسکی ۔

ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ کیمپ کے اندرونی اور بیرونی حصے دونوں ہی بدترین شعلوں کی زد میں ہیں ، جن پر قابو پانے کیلئے 28 فائر فائٹرز اور 9 فائر انجن حصہ لے رہے ہیں۔

موریا کیمپ میں 12 ہزار سے زائد تارکین وطن موجود ہیں، جو اس کی گنجائش سے 4 گنا زیادہ ہے۔