Saturday, April 20, 2024

یونان کے قبل از وقت انتخابات ، نیو ڈیمو کریسی پارٹی کامیاب

یونان کے قبل از وقت انتخابات ، نیو ڈیمو کریسی پارٹی کامیاب
July 8, 2019
ایتھنز (92 نیوز) یونان کے قبل از وقت انتخابات میں حزب اختلاف کی سنٹر رائٹ پارٹی نیو ڈیموکریسی نے کامیابی حاصل کر لی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم الیکسز سپراس نے اپنے مخالف کریاکوس مِٹسوٹاکس سے انتخابات میں شکست تسلیم کر لی۔ نیو ڈیموکریسی پارٹی نےانتالیس اعشاریہ آٹھ   فیصد اور وزیراعظم الیکسز سپراس کی لیفٹسٹ سائرزا پارٹی نےاکتیس اعشاریہ چھ فیصد ووٹ حاصل کیے۔ انتخابات میں ٹرن اُوور 57 فیصد رہا۔ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے کریاکوس مِٹسوٹاکس نے حمایتیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا وہ تمام یونانیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔