Thursday, March 28, 2024

یونان کے تمام بینک ایک ہفتے کیلئے بند

یونان کے تمام بینک ایک ہفتے کیلئے بند
June 29, 2015
ایتھنز (ویب ڈیسک) یورپی سنٹرل بینک کی جانب سے ہنگامی امدادی فنڈ میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے یونان کے تمام بینک ایک ہفتہ تک بند رہیں گے۔ یونان حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ سرمایہ یا نقدی کی قلت کی وجہ سے ملک کے مالیاتی نظام کو بچانے کےلئے یہ ’انتہائی ضروری‘ اقدام ہے۔ حکم نامے کے مطابق یونان میں بینکوں سے اے ٹی ایم سے رقوم نکلوانے کی بھی حد مقرر کی گئی ہے اور ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 60 یورو تک رقم نکلوائی جا سکتی ہے۔ سرکاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ آج ملک کی سٹاک مارکیٹ بھی بند رہے گی۔ یونان کو منگل تک عالمی مالیاتی ادارے کو ایک ارب 60 کروڑ یورو کا قرض واپس کرنا ہے۔ یونان کے وزیراعظم نے پانچ جولائی کو ریفرنڈم کروانے کا اعلان کیا ہے اور پارلیمان نے بھی ان کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔ یونان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے اور ممکن ہے کہ وہ یورو زون کے 19 ممالک کا حصہ نہ رہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ پانچ جولائی کو ہونے والے ریفرنڈم کے دو روز بعد یعنی سات جولائی کو بینک کھل جائیں گے۔