Thursday, April 25, 2024

یونان : ٹیکسوں میں اضافےکےخلاف کسانوں کا احتجاج پرتشدد مظاہروں میں بدل گیا

یونان : ٹیکسوں میں اضافےکےخلاف کسانوں کا احتجاج پرتشدد مظاہروں میں بدل گیا
March 8, 2017
ایتھنز(ویب ڈٰیسک)یونان میں ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف سینکڑوں کسانوں کا احتجاج پرتشدد مظاہروں میں بدل گیا۔ کسانوں کی توڑ پھوڑ کو روکنے کیلئے پولیس آگے بڑھی تو کسانوں نے لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کردیا اور علاقہ میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق  یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ایک ہزار سے زائد کسان ٹیکسوں کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے وزارت زراعت کے دفتر کے سامنے پہنچے تو پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرے میں شریک کسانوں نے احتجاج کے دوران حکومتی جماعت کے صدر مقام کی جانب مارچ کرنا شروع کیا تو پولیس نے مارچ کو ناکام بنانے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی  جس کے جواب میں کسانوں نے پتھرائو کیاجس سے دارالحکومت کا یہ علاقہ میدان جنگ میں تبدیل ہوگیاجبکہ پولیس نے متعددافراد کو گرفتار بھی کیا۔