Tuesday, April 23, 2024

یونان میں کوسٹ گارڈ زکی بروقت کارروائی، 400 مہاجرین کو ریسکیو کر لیا

یونان میں کوسٹ گارڈ زکی بروقت کارروائی، 400 مہاجرین کو ریسکیو کر لیا
October 30, 2021 ویب ڈیسک

ایتھنز (92 نیوز) یونان میں کوسٹ گارڈزنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 400 مہاجرین کو ریسکیو کر لیا۔

یونانی کوسٹ گارڈز کے مطابق مہاجرین یونانی جزیرے پر آنے والے  ترک پرچم والے کارگو جہاز پر سوار تھے۔ حالیہ دنوں ہونے والا یہ سب سے بڑا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تھا۔

یونانی حکومت نے ترکی سے کارگو شپ اور مہاجرین کو واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔