Sunday, September 8, 2024

یونان میں لوگ دعوت کے مزے لینے قبرستان جا پہنچے

یونان میں لوگ دعوت کے مزے لینے قبرستان جا پہنچے
April 16, 2018
ایتھنز ( 92 نیوز ) یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ایسٹر کے حوالے سے انوکھا میلہ منایا گیا ، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد قبرستان پہنچی اور وہاں مدفن اپنے پیاروں کے ساتھ دعوت کے مزے لیے۔ یہاں ہر قبر کو تازے پھولوں سے سجایا گیا تھا ، جہاں پر کھانے پینے کی اشیا سے سجی میزیں بھی رکھی گئی تھیں۔ اس موقع پر میوزک کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ، قبرستان میں اپنے پیاروں کے ساتھ دعوت منانے کی رسم صدیوں سے چلتی آرہی ہے ۔