Saturday, April 27, 2024

یونان میں بلیومون کا نظارہ، چاند نے پوشیدوناس مندر سے جھانکا تو نیلگوں سمندر روشن ہو گیا، جھلک دکھا کر بادلوں میں غائب

یونان میں بلیومون کا نظارہ، چاند نے پوشیدوناس مندر سے جھانکا تو نیلگوں سمندر روشن ہو گیا، جھلک دکھا کر بادلوں میں غائب
August 1, 2015
یونان (ویب ڈیسک) یونان کی راس سونیو پر غروب آفتاب کے ساتھ ہی بحیرہ ایجئین کے تاریخی معبد پوشیدوناس کے پیچھے سے بلیومون نمودار ہوا تو سمندر کا نیلگوں پانی مزید روشن ہو گیا۔ کل پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلیومون کا دلکش نظارہ دیکھا گیا لیکن پاکستانیوں کی طرح یونانی بھی بادلوں کی وجہ سے زیادہ دیر اس منظر سے لطف اندوز نہ ہو سکے۔ چاند تو وہی ہے  جو لوگ صدیوں سے دیکھتے آئے ہیں اور اس کا رنگ بھی نیلا نہیں ہوتا لیکن دو سال سات ماہ کے وقفے کے بعد ایک انگریزی مہینے میں دو بار پورا چاند نظر آئے تو اسے بلیومون کا نام دیا جاتا ہے اور یہی بات اسے انوکھا اور خاص بنا دیتی ہے اور کسی بھی انسان کی دیر بعد نظر آنے والی چیز میں دلچسپی بڑھ جاتی ہے۔ اب اگلا بلیومون دو ہزار اٹھارہ میں نظر آئیگا۔ پوشیدوناس کا مندر قدیم یونانیوں نے سمندر کے دیوتاؤں کے نام پر بنایا تھا جس کے آثار اب بھی سمندر کے پانی میں گھری چٹان پر موجود ہیں جہاں سے غروب آفتاب کا منظر بہت خوبصورت دکھائی دیتا ہے۔ اس بار  گھنے بادلوں کے سبب بلیومون کا نظارہ صرف چند منٹ ہی دیکھا جا سکا۔