Thursday, March 28, 2024

یونان میں احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے قانون سازی نے پُرتشدد احتجاج کو ہوا دے دی

یونان میں احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے قانون سازی نے پُرتشدد احتجاج کو ہوا دے دی
July 10, 2020
 ایتھنز (92 نیوز) یونان میں احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے قانون سازی نے پُرتشدد احتجاج کو ہوا دے دی۔ دارالحکومت ایتھنز میں پارلیمنٹ کے باہر ہزاروں افراد نے شدید احتجاج کیا۔ مشتعل مظاہرین کا پولیس پر پتھراؤ، پٹرول بم برسا دیئے،،سکیورٹی فورسز کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ،، متعدد افراد زخمی،، یونانی پارلیمنٹ نے احتجاجی مظاہروں کو لگام ڈالنے کیلئے قانون سازی کی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا تاہم عوام نے اس بل کو کسی صورت منظور نہ کیا اور احتجاج کرتے ایتھنز کی سڑکوں پر نکل آئے۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پٹرول بم برسا دیئے۔ پولیس نے بھی مظاہرین پر آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی اور علاقوں کئی گھنٹوں تک میدان جنگ بنا رہا۔ نئے قانون کے تحت متعلقہ حکام مظاہروں کو محدود یا منسوخ کرنے کے مجاذ ہوں گے۔ مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہو گی۔