Friday, April 19, 2024

یونان دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا !!! یورو زون اور یورپی یونین سے نکلنے کا خطرہ

یونان دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا !!! یورو زون اور یورپی یونین سے نکلنے کا خطرہ
June 18, 2015
ایتھنز (ویب ڈیسک) یونان کے مرکزی بینک نے پہلی بار خبردار کیا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے اور یورو زون اور یورپی یونین دونوں سے بے دخل ہونے کے تکلیف دہ راستے پر جا سکتا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یونانی حکومت اور اس کے بین الاقوامی قرض خواہ مالی اصلاحات کے حوالے سے کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکامی پر ایک دوسرے کو موردِالزام ٹھہرا رہے ہیں۔ اس ناکامی سے بیل آو¿ٹ فنڈز سے دی جانے والی 7.2 ارب یورو کی رقم رک گئی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق 30 ارب یورو بینک سے اکتوبر اور اپریل کے درمیان نکلوائے گئے ہیں۔ بینک آف گریس نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکامی ایک تکلیف دہ سفر ہو گا جو ابتدائی طور پر یونان کو دیوالیہ کر دے گا اور آخرکار ملک کو یورو زون اور ممکنہ طور پر یورپی یونین سے بے دخل کر دے گا۔