Thursday, April 25, 2024

  یونائیٹڈ ایئرلائن کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ ،16 مسافر زخمی

  یونائیٹڈ ایئرلائن کی  پرواز کی ہنگامی لینڈنگ ،16 مسافر زخمی
August 31, 2016
ڈبلن(ویب ڈیسک)امریکی شہر ہوسٹن سے لندن جانے والے طیارے کی آئرلینڈ میں ہنگامی لینڈنگ۔ تفصیلات کےمطابق امریکی شہر ہیوسٹن سے لندن جانیوالے طیارے کو آئرلینڈ  کے شانون ایئرپورٹ  پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی ہے۔ یونائیٹڈ ایئر لائن کی پرواز کو دوران پرواز  ہچکولے لگنے لگے جس پر اسے لینڈنگ کرانا پڑا تاہم اس جہاز میں مسافروں کو ہچکولے لگنے سے 16 زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے یونیورسٹی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ زخمی افراد میں سے دو عملے کے اہلکار جبکہ تین بچے بھی شامل ہیں ۔ایئرپورٹ حکام کےمطابق زخمی افراد  کو سر پر زیادہ تیر چوٹیں لگی ہیں جو معمولی نوعیت کی ہے۔