Wednesday, May 1, 2024

یومِ پاکستان پریڈ ڈے پاک بحریہ نے روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا

یومِ پاکستان پریڈ ڈے پاک بحریہ نے روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا
March 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) یومِ پاکستان پریڈ ڈے پاک بحریہ نے روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔

یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کو اپنی عظیم قیادت کے وژن کے تحت منزل کے حصول کے لیے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دہانی کے لیے منایا جاتا ہے۔ اِس دن مسلمانانِ برصغیر نے ایک علیحدہ وطن کے مطالبے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی تاکہ وہ برِ صغیر میں مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کرسکیں۔

دن کا آغاز توپوں کی سلامی اور وطن عزیز کی سالمیت اور استحکام کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ یومِ پاکستان پر پاک بحریہ کے تمام جہازوں اور یونٹس میں روایتی انداز میں پرچم کشائی کی تقریبات اور چراغاں کا اہتمام کیا گیا۔ یوم پاکستان قوم کی مضبوط، مربوط اور متحد قومی کوششوں کے ذریعے موجودہ کرونا کی وباء کے خلاف جنگ کے عزم اور خصوصی وقار کی نشاندہی کرتا ہے۔

یومِ پاکستان کے موقع پر صدر پاکستان نے پاک بحریہ کے افسران، ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/ سیلرز اورنیوی سویلینز کے لیے ایوراڈز کی منظوری بھی دی۔

اِن ایوارڈز میں 2 تمغہ بسالت، 3 ہلالِ امتیاز، 14 ستارہ امتیاز، 13 تمغہ امتیاز ، 4 امتیازی اسناد، 16 تمغہ خدمت، 26 تمغہ خدمت اور 37 تمغہ خدمت شامل ہیں۔

چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے 53 افسران، ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/ سیلرز اور نیوی سویلینز کے لیے ستائشی خطوط کی منظوری بھی دی گئی ہے۔