Thursday, April 25, 2024

یومِ فضائیہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

یومِ فضائیہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
September 7, 2019
 کراچی (92 نیوز) ملک بھر میں یوم فضائیہ آج جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ 1965 کی جنگ میں انتہائی محدود وسائل میں دشمن کے دانت کھٹے کرنے والی پاک فضائیہ کا شمار آج دنیا کی بہترین فضائی افواج میں ہوتا ہے۔ جنگ ستمبر میں پاک فضائیہ نے جرات و شجاعت اور مہارت  کی ایسی داستان رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رہے گی۔ 65 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے  ایف 12، اسٹار فائٹرز ،سیبر، اور کینبرا طیاروں کے ذریعے اپنے سے کئی گناہ  بڑے دشمن کا مقابلہ کیا۔ وقت گزرا تو  پاک ایئر فورس بھی جدید ٹیکنالوجی  اور طیاروں سے لیس ہو گئی۔ فضائیہ کے پاس اس  وقت  ایف سیون، میراج تھری، میراج فائیو، ایف سولہ اور جے ایف تھنڈر لڑاکا طیارے موجود ہیں۔ پاک فضائیہ میں شامل جے ایف تھنڈر  طیارے کا سن کر دشمن پر خوف طاری ہو جاتا ہے۔ 54 سال  قبل ایم ایم عالم ،  سرفراز احمد رفیقی شہید نے  دشمن  کے دانت کھٹے کئے  تھے تو 27 فروی کو اسکواڈرن لیڈر محمد حسن علی اور ونگ کمانڈر نعمان علی نے دو بھارتی طیاروں کو زمین بوس کیا۔ پاک فضائیہ نے ہر موقع پر دشمن کا غرور ملیا میٹ کر کے یہ ثابت کیا کہ اقبال کے شاہین ہمیشہ جھپٹ کر پلٹتے اور پلٹ کر جھپٹتے رہیں گے۔