Friday, March 29, 2024

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک ریلی نکالی گئی

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک ریلی نکالی گئی
February 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پوری پاکستانی قوم سڑکوں پر ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک ریلی نکالی گئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں دفتر خارجہ سے نکلنے والی ریلی ڈی چوک جا کر اختتام پذیر ہوئی جس میں وزیر ریلوے اعظم سواتی، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی سمیت ارکان اسمبلی اور سرکاری ملازمین سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حق اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کمشیر میں مودی سرکار انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال قائم کیے ہوئے ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ کشمریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکلے ہیں۔ پاکستان کا کشمیر سے کوئی ذاتی مفاد نہیں، پاکستان مظلوم لوگوں کیساتھ کھڑا ہے۔

حریت رہنماوں کا کہنا ہے کہ جہوریت کے علمبردار بھارت کا سفاک چہرا اب دنیا کے سامنے آچکا ہے۔