Tuesday, May 21, 2024

یوم یکجہتی کشمیر ، آج عام تعطیل ہو گی  

یوم یکجہتی کشمیر ، آج عام تعطیل ہو گی  
February 4, 2020
لاہور ( ویب ڈیسک ) یوم یکجہتی کشمیر آج پورے جوش و جذبے سے منایا جائے گا جب کہ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی ۔ وزارت داخلہ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات کی روشنی میں سول سیکرٹریٹ پنجاب سمیت وفاقی، صوبائی، ذیلی، خود مختار ادارے ، مقامی حکومتوں کے تحت کام کرنے والے ادارے ، عدالت عظمیٰ، عدالت عالیہ اورماتحت عدالتیں، کاروباری مراکز بند رہیں گے ۔ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں سرکاری اور نجی سطح پر جلسے ، جلوس، ریلیاں، نکالی جائیں گی۔سندھ حکومت نے بھی یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔