Tuesday, May 21, 2024

یوم یکجہتی کشمیر منانے کیلئے حیدر آباد میں تیاریاں جاری

یوم یکجہتی کشمیر منانے کیلئے حیدر آباد میں تیاریاں جاری
February 4, 2020
حیدر آباد ( 92 نیوز)5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر  کے طور پر منانے کی تیاریاں حیدرآباد میں بھی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہیں، شہر بھر میں کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بینرز اور کشمیری پرچم آویزاں کئے گئے ہیں۔ شہر کی اہم شاہراہوں پر کشمیری پرچموں سے مزین بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جن میں کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کی عکاسی کی گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے اور وادی میں کرفیو لگا کر کشمیری بھائیوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری کشمیر میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے۔