Friday, May 10, 2024

یوم یکجہتی کشمیر، آزاد کشمیر کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی طویل زنجیر بنائی گئی

یوم یکجہتی کشمیر، آزاد کشمیر کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی طویل زنجیر بنائی گئی
February 5, 2020
مظفر آباد (92 نیوز) یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آزاد کشمیر کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی سب سے طویل زنجیر بنائی گئی۔ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انسانی ہاتھوں کی طویل زنجیر کیلئے شہری کافی تعداد میں پہنچے۔ کوہالہ پُل پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسہ سے پی ٹی آئی رہنماء علی اصغر خان نے خطاب میں کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دیں، انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاکستان کی عوام کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پوری اقوام عالم کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کیا، عمران خان نے مودی کے عزائم اور ظلم کو پوری دنیا میں بے نقاب کیا۔