Monday, September 16, 2024

یوم پاکستان کے موقع پر واہگہ بارڈرحب الوطنی کا عملی نمونہ بن گیا

یوم پاکستان کے موقع پر واہگہ بارڈرحب الوطنی کا عملی نمونہ بن گیا
March 23, 2018

 لاہور (92 نیوز) یوم پاکستان کے حوالے سے واہگہ بارڈر پر  پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ فضا اللہ اکبر اورپاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اُٹھی ۔ ہزاروں شہری پاک افواج کے مختلف دستوں اور بینڈز کی پرفارمنس پر خوشی سے سرشار ہو کر نعرے لگاتے رہے ۔

 یوم پاکستان کے موقع پر واہگہ بارڈر حب الوطنی کاعملی نمونہ بن گیا ۔ شہری رینجرز کے جوانوں کے قدموں چاپ کیساتھ تالیاں بجاتے رہے ۔ واہگہ بارڈر پر پریڈ کا پنڈال عوام سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ۔ شہری جوانوں کی پرفارمنس پر خوشی سے سرشار ہو کر  تالیاں بجاتے رہے ۔

 

 پاک آرمی کے بینڈ نے ملی نغموں کی دھنیں بکھیریں تو ماحول پر سحر طاری ہو گیا ۔

 یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ کودیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی اور پریڈ کے موقع پر شرکا شیر دل جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ۔