Saturday, May 18, 2024

یوم پاکستان کے مناسبت سے ایف سی کالج سوئی میں تقریب

یوم پاکستان کے مناسبت سے ایف سی کالج سوئی میں تقریب
March 23, 2019

 سوئی (92 نیوز) یوم پاکستان کے مناسبت سے ایف سی کالج سوئی میں تقریب منعقد کی گئی۔ مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر ذوالفقار باجوہ، کمانڈنٹ سوئی رائفلز کرنل ظفر علی جمانی اور قبائلی عمائدین نے تقریب میں شرکت کی۔

 صوبہ بھر میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔ کوئٹہ میں ایف سی کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی۔ قبائلی عمائدین اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 ڈیرہ بگٹی میں یوم پاکستان پر شایان شان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر ذوالفقار باجوہ تھے۔ کمانڈنٹ سوئی رائفلز کرنل ظفرعلی جمانی اور قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی۔ ایف سی ہیڈ کوارٹر سبی میں کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل وقار چودھری نے پرچم کشائی کی۔

پشین میں یوتھ اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈنٹ ایف سی بریگیڈیئر لیاقت علی تھے۔ گوادر میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب آرسی ڈی کونسل میں ہوئی۔ سینیٹر کہدہ بابر نے پرچم کشائی کی۔

سرحدی شہر چمن  کےشہریوں نے یوم پاکستان کی خوشیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ لسبیلہ میں پروقار تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ حب، قلات اور ہرنائی میں بھی یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منایا گیا۔