Saturday, April 20, 2024

یوم پاکستان: کراچی میں بانی پاکستان کے مزار پر پُروقار تقریب کا انعقاد 

یوم پاکستان: کراچی میں بانی پاکستان کے مزار پر پُروقار تقریب کا انعقاد 
March 23, 2017
کراچی (92 نیوز) ملک بھر میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے،کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کابینہ ارکان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی۔ کہتے ہیں بابائے قوم کے مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنانا ہوگا۔ گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے یوم پاکستان پر کابینہ ارکان کے ہمراہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، گورنر نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ قائداعظم کی عظیم قیادت میں تمام تر سازشوں کے باوجود مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن حاصل کیا،ہمیں ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ملکی استحکام و ترقی کو فوقیت دینا ہوگی، مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔۔ مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ عوام اور فوج دہشت گردوں کے خلاف متحد ہیں، ملکی ترقی اور قیام امن کیلئے کام کریں گے۔۔ ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ، اپوزیشن لیڈر کرم اللہ وقاصی، تینوں مسلح افواج کے نمائندوں اور ڈپٹی ڈی جی رینجرز بریگیڈئیر نادر حسین  نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ Khi