Sunday, September 8, 2024

یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل اختتام پزیر‘ موبائل سروس بند رہی

یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل اختتام پزیر‘ موبائل سروس بند رہی
March 21, 2016
اسلام آباد (92نیوز) یوم پاکستان کیلئے پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل ختم ہو گئی۔ پریڈ کے لیے ریہرسل میں آرمی، ایئر فورس، نیوی، پاکستان رینجرز، سکاوٹس اور پولیس کے دستوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس معطل جبکہ ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں یوم پاکستان 23 مارچ کو شکرپڑیاں گراونڈ میں ہونے والی فوجی پریڈ کے لیے فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔ ریہرسل میں آرمی، ائیر فورس، نیوی ، پاکستان رینجرز، ایف سی، پولیس، گرلز گائیڈ اور بوائزسکاوٹس کے دستوں نے حصہ لیا۔ ریہرسل میں پاکستان ائیر فورس کے ایف سولہ، جے ایف ٹھنڈر، میراج اور شیر دل فارمیشن نے بھی فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ ریہرسل میں آرمی ایوی ایشن کے کوبرا ہیلی کاپٹرز بھی شریک تھے۔ ریہرسل کے دوران آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے پیرا ٹروپس نے ہیلی کاپٹرز کے زریعے دس ہزار فٹ کی بلندی سے فری فال کا مظاہرہ کیا۔ 23مارچ کو ہونیوالی مسلح افواج کی پریڈ کے لیے سکیورٹی پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر اسلام آباد‘ راولپنڈی کے لیے ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر اسلام آباد میں موبائل سروس معطل رہی۔