Saturday, April 20, 2024

یوم پاکستان پریڈ پر ہوٹلز اور شادی ہال مالکان کو تقریبات منسوخ کرنے کا حکم

یوم پاکستان پریڈ پر ہوٹلز اور شادی ہال مالکان کو تقریبات منسوخ کرنے کا حکم
March 7, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)یوم پاکستان پریڈ کی سکیورٹی کے لئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے پانچ تھانوں کی حدود میں واقع ہوٹلز اور شادی ہال مالکان کو شادی کی تقریبات منسوخ کرنے کی ہدایات دے دی ہیں ۔ شہر کے پانچ تھانوں کی حدود میں واقع پچاس سے زائد ہوٹلز کو حساس قراردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹسز میں ہوٹلز مالکان کو اپنے ملازمین کے کوائف متعلقہ پولیس اسٹیشن میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ،، پریڈ گراؤنڈ کے اطراف میں واقع مدارس کو بند رکھنے کے حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا تاہم پیر کو ضلعی انتظامیہ اور وفاق المدارس کا اجلاس منعقد ہو گا جس میں مدارس کو بند رکھنے سے متعلق لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ سپیشل برانچ نےبھی  شہر کے اہم تجارتی مراکز میں کام کرنے والے افراد اور کمرشل فلیٹس میں رہائش پذیر افراد کے کوائف اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں ۔