Saturday, May 18, 2024

یوم پاکستان پریڈ میں ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانیوالے ہتھیاروں کی نمائش کی گئی ‏

یوم پاکستان پریڈ میں ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانیوالے ہتھیاروں کی نمائش کی گئی ‏
March 23, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) یوم پاکستان پریڈ میں ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانیوالے ہتھیاروں کی نمائش کی گئی

النصر میزائل

پریڈ کے دوران دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے میں اہمیت کے حامل النصر میزائل کی بھی نمائش کی گئی ۔

النصر میزائل کو موبائل لانچر کے ذریعے بھی لانچ کیا جا سکتا ہے ، النصر میزائل خطے میں موجود کسی بھی اینٹی میزائل نظام کو شکست دینے کی بھرپور  صلاحیت رکھتا ہے ۔

یہ کسی بھی اینٹی میزائل نظام کو شکست دینے کی بھرپور  صلاحیت رکھتا ہے ۔

النصر میزائل کو داغنے کے بعد بھی اس کا ہدف تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔

بابر کروز میزائل

پریڈ میں بابر کروز میزائل کی بھی نمائش کی گئی ، سب میرین لانچڈ بابر کروز میزائل 450 کلو میٹر تک اپنے ہد ف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

ڈرون

پاکستان میں تیار کیے جانے والے ڈرون سب کی توجہ کا مرکز بن  گئے۔

ٹینک

دشمن پر لرزہ طاری کرنے والے  الخالد ٹینک، الضرار ٹینک، ٹی اے ٹی یو ڈی ٹینک  کے دستوں نےدھاک بٹھا دی ۔

ایم ون ون تھری پی اے پی سیز، وی سی سی ون اٹالین سیریز، معاذ اے پی سیز ٹینک ، ایم ون ون تھری پی اے ٹو اے پی سیز، ایم ریپ، ایم ون ون زیرو اے ٹو گنز،توپ خانوں کے دستے سلامی چبوترے سے گزرے۔

پاکستان آرمی ایئر ڈیفنس،اسکائی گارڈ ریڈار، جیراف ریڈار،آرمڈ وہیکل برج کی نمائش کی گئی ۔