Saturday, May 18, 2024

یوم پاکستان پریڈ میں ترکی اور چین کے طیاروں کا بھی ائیر پاسٹ

یوم پاکستان پریڈ میں ترکی اور چین کے طیاروں کا بھی ائیر پاسٹ
March 23, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) یوم پاکستان کی پریڈ میں برادرز ممالک چین اور  ترکی کے طیاروں نے   بھی ائیر پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

یوم پاکستان پریڈ پر ترکی کے ایک ہی جہاز نے حصہ لیا ، اسلام آباد کی فضاؤں میں  گرجتے  جہاز کو پائلٹ نے اس مہارت سے اڑایا کہ دیکھنے والے داد دیے بغیر نہ رہ سکے ۔

ترک پائلٹ نے کمال مہارت سے جہاز کو فضا میں متعدد قلابازیاں  دیکر مسلسل جہاز کو گھمایا  جس پر حاضرین نے بھی دل کھول کر داد دی جب کہ مائیک پر برادر ملک ترکی کی صلاحیتوں کا دل کھول کر اعتراف کیا جاتا رہا۔

چین کے جہازوں کا مظاہرہ

یوم پاکستان
یوم پاکستان پریڈ میں ترکی اور چین کے طیاروں کا بھی ائیر پاسٹ

یوم پاکستان  پر چین کی فضائیہ نے بھی اپنی صلاحیتوں کے مظہر دکھائے ۔ چین کے جہاز وفاقی دارالحکومت کی فضاؤں میں بلند ہوئے تو  آسمان قوس و قزح کے مناظر پیش کرتا رہا۔

چین کے جہاز کئی منٹ تک فضا میں حاضرین سے داد وصول کرتے رہے ۔