Saturday, May 18, 2024

یوم پاکستان پر کھلاڑیوں کی بھی قوم کو مبارکباد

یوم پاکستان پر کھلاڑیوں کی بھی قوم کو مبارکباد
March 23, 2019

 کراچی (92 نیوز) یوم پاکستان پر قومی کھلاڑیوں نے قوم کو مبارکباد پیش کی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہمیں مل کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہو گا۔

 پلئیرز کا کہنا ہے کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں اہم دن ہے۔ آج کے دن برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ ملک بنانے کی قرار داد پیش کی گئی۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان کی ترقی اور بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔

 شعیب اختر نے یوم پاکستان کے حوالے سے کہا کہ علامہ اقبال اور قائداعظم کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج ہم اپنے ملک میں آزادی کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

 کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے پیغام میں کہا ہمیں ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہو گا۔ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے کہا کہ یوم پاکستان  کے موقع پر پریڈ دیکھ کرجذباتی ہو گیا۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی ،اسپنر شاداب خان، سعید اجمل اور ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ثنا میر نے بھی ہم وطنوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔