Saturday, May 18, 2024

یومِ پاکستان پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کا مظاہرہ

یومِ پاکستان پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کا مظاہرہ
March 23, 2019

 لاہور (92 نیوز) یومِ پاکستان پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کا نہایت شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ رینجرز کے چاق و چوبند جوانوں کی پریڈ بڑی جاندار رہی۔

پاکستان زندہ باد کے نعرے ، یہ وہ بلند آہنگ نعرے ہیں جو دشمن کے سینے پر توپ کے گولے کی طرح لگتے ہیں۔ یہ نعرے کسی عام دن پرنہیں بلکہ یوم پاکستان پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب کے دوران لگائے گئے۔

یومِ پاکستان ، واہگہ بارڈر ، تقریب ، رینجرز ، فلک شگاف نعرے

 پریڈ شروع ہوئی اور کاشن کے ساتھ رینجرز کے جوانوں کے قدم زمین پر پڑے تو اُن کی گونج میں تالیوں اور نعروں کی آوازیں بھی شامل ہو گئیں۔

 سرخ وسفید یونیفام میں ملبوس جوانوں کی فارمیشن اور ہتھیاروں کو ایک تنظیم کیساتھ انگلیوں پرگھمانےکی مہارت نے ماحول کو چار چاند لگا دیئے۔ شہریوں کا کہنا تھا وہ وطن سے محبت کے جذبے سے سرشار ہیں۔

یومِ پاکستان ، واہگہ بارڈر ، تقریب ، رینجرز ، فلک شگاف نعرے

 یوں تو واہگہ پر پرچم اتارنےکی تقریب  روزانہ منعقد ہوتی ہے تاہم یومِ پاکستان پر وطن کی محبت کے الگ ہی رنگ  نظر آئے۔