Friday, March 29, 2024

یوم پاکستان پر مزارقائد اور مزاراقبال پر گارڈزکی تبدیلی کی تقریب

یوم پاکستان پر مزارقائد اور مزاراقبال پر گارڈزکی تبدیلی کی تقریب
March 23, 2015
لاہور،کراچی(نائنٹی ٹونیوز)یوم پاکستان کے موقع پر مزارقائد اور مزار اقبال پر آج گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی ۔ مزار قائد پر گورنر و وزیراعلیٰ سندھ نے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ یوم پاکستان پرلاہورمیں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی بیس کمانڈر ایئر کموڈور حامد فراز تھے۔ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظرمزار اقبال اور اطراف میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی گئی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی جبکہ مزار کی سکیورٹی کی ذمہ داریاں پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے کے سپرد کی گئیں،اس سے قبل پاک رینجرز کا دستہ مزار پر سکیورٹی کی خدمات انجام دے رہا تھا۔ کراچی میں مزار قائد پر گورنرووزیراعلیٰ سندھ نے حاضری دی اور پھول چڑھائے،دونوں رہنماؤں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔