Saturday, May 18, 2024

یوم پاکستان پر قائد اعظم کے مزار پر اہم شخصیات کی حاضری کا سلسلہ جاری ‏

یوم پاکستان پر قائد اعظم کے مزار پر اہم شخصیات کی حاضری کا سلسلہ جاری ‏
March 23, 2019

کراچی ( 92 نیوز ) گورنر ، وزیر اعلیٰ سندھ ، میئر کراچی او رینجرز حکام سمیت  یوم پاکستان پر قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کا سلسلہ جاری ہے ۔

گورنر ، وزیراعلیٰ سندھ، میئر کراچی اور رینجرز حکام نے مزارقائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ سیاسی رہنماؤں کا کہنا تھا پاکستان کا دفاع مضبوط ہے  اور دشمن کی ہر للکار پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔

بابائے قوم کے مزار پر حاضری کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ  دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے ، قائد کے پاکستان کیلئے مل جُل کر کام کرنا ہوگا ۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ باہر بیٹھ کر اداروں اور افواج مخالف تقاریر کی گئیں ،، کراچی کی خوشیاں جنہیں پسند نہیں وہ بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں  جبکہ رواں سال دشمن نے للکارا تو قوم اور مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا ۔

میئر کراچی وسیم اختر بھی بانی پاکستان کے مزار پہنچے، جہاں انہوں نے

قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی  جبکہ ڈپٹی ڈی جی رینجرز کاشف نوید عباسی نے بھی بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی  ۔