Thursday, May 2, 2024

یوم پاکستان پر فوجی پریڈ ، پاک فوج کےساتھ غیرملکی افواج بھی شرکت کرینگی ، تیاریاں زورشور سےجاری

یوم پاکستان پر فوجی پریڈ ، پاک فوج کےساتھ غیرملکی افواج بھی شرکت کرینگی ، تیاریاں زورشور سےجاری
March 17, 2017
راولپنڈی (92نیوز)تیری جان میری جان پاکستان پاکستان 23مارچ کو منایا جارہا ہے پوری شان و شوکت کےساتھ یوم پاکستان فوجی پریڈ پر پاک فوج کے ساتھ دکھائیں گے جوہر باہر سے آئے مہمان  تیاریاں بھی بھرپوراندازمیں کی جا رہی ہیں ایسا کہہ رہے ہیں آئی ایس پی آرکے ترجمان۔ تفصیلات کےمطابق 23مارچ کو ہے یوم پاکستان اسی لئے تو پریڈ بھی ہوگی عالیشان چین سعودی عرب اور ترکی کی افواج بنیں گی پوری قوم کی جان جنوبی افریقہ سے بھی آرہے ہیں خصوصی مہمان ایسے میں دشمن کے ہونگے خطا اوسان۔ آئی ایس پی آر نے پریڈ کی تیاریوں کے حوالے سے جاری کردیا خصوصی فرمان کہا کہ یوم پاکستان کی پریڈ کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ ۔پریڈ کا خصوصی پہلو پیپلز لبریشن آرمی چین کی تینوں مسلح افواج کے دستے کی پریڈ میں شمولیت ہے۔ سعودی سپیشل فورسز کا دستہ بھی خصوصی طور پریڈ میں شریک ہو گا۔ ترکی کا فوجی بینڈ مہترن بھی دھنوں سے بڑھائے گا پریڈ کی شان۔ ۔ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پریڈ میں جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفنس فورس کے سربراہ جنرل سولی ذخریا بھی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے۔