Friday, May 17, 2024

یوم پاکستان پر بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سبز ہلالی پرچم لہرا دیئے گئے

یوم پاکستان پر بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سبز ہلالی پرچم لہرا دیئے گئے
March 23, 2021

سرینگر (92 نیوز) یوم پاکستان پر بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سبز ہلالی پرچم لہرا دیئے گئے۔ سری نگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پوسٹر چسپاں کیئے گئے۔

بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں نے پاکستان سے نہ ٹوٹنے والے رشتہ کا ثبوت دے دیا۔ یوم پاکستان کے موقع پر مقبوضہ وادی میں 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے پوسٹر چسپاں کر دئیے اور سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔

کشمیری بہن بھائیوں نے یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی۔ پوسٹرز پر قائداعظم محمد علی جناح، وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، حریت رہنما سید علی گیلانی، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، مسرت عالم بٹ، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کی تصاویر لگائیں گئیں ہیں۔

ادھر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا  کہ آزادی کی قیمت کشمیریوں سے بہتر کوئی نہیں جانتا جو 70 سال سے قربانیاں دے رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کی گلیوں اور کوچوں میں ہر جگہ پاکستان کو مبارکباد کے بینرز آویزاں ہیں۔ کشمیری عوام دنیا سے پوچھ رہی ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منظور ہونے میں اور کتنے 70 سال درکار ہیں۔