Saturday, May 18, 2024

یوم پاکستان پر ایس ایس جی کمانڈوز کا فری فال کا شاندار مظاہرہ ‏

یوم پاکستان پر ایس ایس جی کمانڈوز کا فری فال کا شاندار مظاہرہ ‏
March 23, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) یوم پاکستان پر ایس ایس جی کے  کمانڈوز نے فری فال کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین کے دل موہ لئے ۔

ایس ایس جی کے جوانوں نے فری فال کا شاندار مظاہرہ کیا۔

باہمی فارمیشن کے ساتھ دھواں چھوڑتے پیراٹروپرز نے آسمان پر رنگوں لکیریں کھینچ دیں۔

شہبازوں کی شاندار اور منظم انداز سے ایک  ہی جگہ پر لینڈنگ  نے حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔

سعودی عرب، بحرین، سری لنکا، برونائی اور آذربائیجان کے پیراٹروپرز نے بھی شاندار مہارت کامظاہرہ کیا۔

ایس ایس جی کمانڈوز کا اللہ ہو کی صدائیں بلند کرتا دستہ میدان میں دوڑا تو دیکھنے والوں کا لہو گرما دیا۔