Saturday, May 18, 2024

یوم پاکستان ملک بھرمیں ملی جوش وجذبےسےمنایا جارہا ہے

یوم پاکستان ملک بھرمیں ملی جوش وجذبےسےمنایا جارہا ہے
March 23, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) یوم پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

یوم پاکستان  کا آغاز ہوتے ہی رات 12 بجے مینار پاکستان پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا  جس سے آسمان رنگ ونور میں نہا گیا۔

یوم پاکستان  عزم کی تجدید کا دن ہے  جو ملک بھر میں یوم پاکستان پر بھرپور ملی جوش وجذبہ سے منایا جا رہا ہے ۔ دن کے آغا پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔

صوبائی دارالحکومتوں میں21،21 توپوں کی سلامی دی گئی، لاہور کے محفوظ شہید گیریژن میں پاک فوج کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی اور پشاور کے کرنل شیرخان اسٹیڈیم میں 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا۔جوانوں نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔

نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

دوسری جانب مزاراقبال پر گارڈز تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی، پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے سکیورٹی کے فرائض سنبھال لئے۔

پاک فضائیہ اور پنجاب رینجرز کے چاق وچوبند دستے نے مزارا قبال پر سلامی دی۔

جی او سی لاہور میجر جنرل محمد یوسف نے مزار قائد پر حاضری دی، اور پھول چڑھائے، اس موقع پر معزز مہمان نے  یاداشت کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے