Saturday, April 20, 2024

یوم فاع منانے کیلئے نامور سیاسی ،سماجی شخصیات اور کھلاڑی بھی میدان میں آگئے

یوم فاع منانے کیلئے نامور سیاسی ،سماجی شخصیات اور کھلاڑی بھی میدان میں آگئے
August 29, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) یوم دفاع منانے کےلیے آئی ایس پی آر کی مہم کی کو زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ، نامور سیاسی ، سماجی   شخصیات اور کھلاڑی میدان میں آگئے ۔ رواں سال یوم دفاع و شہداءکا مرکزی خیال ’’ہمیں پیار ہے  پاکستان سے ‘‘ رکھا گیا ہے  ، منصوبہ بندی کانفرنس میں ڈی جی ٓآئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورکا کہنا تھا آئیے زندہ قوم کی طرح اپنے شہداءکو یاد رکھیں۔ آئی ایس پی آر کی مہم پر ہرطبقے کے افراد نے لبیک کہا ، بوم بوم شاہد آفریدی اور اداکار ہمایوں سعید  نے  یوم دفاع پر شہدا کے گھر جانے کا اعلان کردیا ، سابق کپتان شعیب ملک کہتے ہیں تما م پاکستانی  ’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘‘  مہم کا حصہ بنیں ،کرکٹر اظہر علی نے ٹویٹ میں کہا کہ جوانوں نے ہمارے  کل کے لیے اپنا آج قربان کیا۔ یوم دفاع پر ہر عوامی مرکز ،ہوائی اڈوں، ٹرین اسٹیشنز،ریل اور روڈ ٹرانسپورٹ کو شہداءکی تصاویر سے مزین کیا جائیگا،ہتھیاروں کی نمائش کی جائے گی۔ شہداءکی یاد ،غازیوں کی خدمات اور وطن سے محبت کے اظہار کیلئے خصوصی تقاریب ہوں گی جبکہ  مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد ہوگی ۔