Sunday, September 8, 2024

یوم عاشورہ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئےہیں: وزیر داخلہ سندھ

یوم عاشورہ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئےہیں: وزیر داخلہ سندھ
October 23, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ کراچی میں موبائل فون سروس رات دس بجے تک بند رہے گی  عاشورہ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق  کراچی میں صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے ہمراہ محرم الحرام کے مرکزی جلوس کو دورہ کیا  ۔ اس موقع پر انہوں نے جلوس کے منتظمین سے بات چیت کی اور سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ سہیل انور سیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاشورہ میں مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کے لیے سخت انتظامات کئے ہیں  شہر میں موبائل فون سروس  رات دس بجے تک بند رہے گی ۔ کراچی سے جمے کی صبح دو مشکوک افراد کو حراست میں لیا تھا ۔ جن سے تفتیش کی جارہی ہے ۔