Friday, April 26, 2024

یوم عاشور کے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئےمختلف اضلاع میں موبائل سروس معطل

یوم عاشور کے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئےمختلف اضلاع میں موبائل سروس معطل
September 21, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد، لاہور ،کراچی میں جزوی طورپر جبکہ ملک کے حساس اضلاع میں مکمل طور پر موبائل فون سروس معطل ہے۔ پنجاب کے اضلاع ملتان، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، اوکاڑہ، شیخوپورہ،گوجرانوالہ، سرگودھا، حافظ آباد، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، سرگودھا، خوشاب، ساہیوال اور پاک پتن میں بھی موبائل سروس معطل ہے۔ بھکر، وہاڑی، راجن پور، لودھراں، بہاولپور، بہاولنگر، مظفرگڑھ،  لیہ، بورے والا، رحیم یارخان، منڈی بہاؤالدین، شکر گڑھ  ،اٹک، پنڈدادن خانمیں بھی موبائل کے سگنل چلے گئے۔ سندھ کے اضلاع لاڑکانہ، بدین، میرپور خاص، خیرپور، دادو، مہیڑ، خیرپور ناتھن، جیکب آباد ،شکارپور، نوابشاہ، ،سانگھڑ، نوشہروفیروز، قمبر، شھدادکوٹ، ٹھٹھہ،سمیت دیگر علاقوں میں موبائل سروس بند کی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا کےدارالحکومت پشاور سمیت ہری پور، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان ،لکی مروت، ایبٹ آباد، نوشہرہ اور دیگر شہروں میں بھی موبائل سروس بند کر دی گئی۔ بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، جعفرآباد اور جھل مگسی میں موبائل فون کے سگنل غائب ہو گئے۔ آزاد کشمیر میں مظفر آباد، میر پور، کوٹلی ، بھمبر، راولا کوٹ ، باغ اور حویلی ،گلگت بلتستان میں بھی موبائل سروس معطل ہے۔