Saturday, May 11, 2024

یوم عاشور کیلئے ریسکیو 1122 کا ڈیوٹی پلان جاری

یوم عاشور کیلئے ریسکیو 1122 کا ڈیوٹی پلان جاری
September 4, 2019
لاہور(ویب ڈیسک )ضلعی انتظامیہ لاہور نے یوم عاشور  پر ریسکیو 1122 کا ڈیوٹی پلان جاری کر دیا ۔ محرم الحرام کے جلوس و مجالس میں ریسکیو 1122 کی جانب سے ڈیوٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ جاری کردہ پلان کے مطابق یوم عاشور پر  ریسکیو 1122 کے 500 ملازمین ڈیوٹی پر مامور ہوں گے  جو مختلف امام بارگاہوں سے نکلنے والے مرکزی جلوس میں اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے  ، 50 ایمنبولینسز   مختلف پوائنٹس پر کھڑی ہوں گی۔ پلان کے مطابق فائر بریگیڈ کی 18 گاڑیاں مختلف پوائنٹس پر موجود ہوں گی اور55 ریسکیو موٹر بائیکس ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر فرسٹ ایڈ دینے کیلئے موجود ہوں گی۔ نویں اور دسویں محرم کو سول ڈیفنس کے رضا کار جلوس و مجالس کے مختلف پوائنٹس پر موجود ہوں گے ، رضاکار سول لائنز، سٹی، شاہدرہ، بادامی باغ، مصری شاہ، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، مغلپورہ، سمن آباد، مصری شاہ میں موجود ہوں گے ۔