Friday, March 29, 2024

یوم عاشور پر ملک بھر کے قبرستانوں میں شہریوں کا رش

یوم عاشور پر ملک بھر کے قبرستانوں میں شہریوں کا رش
September 21, 2018
سیالکوٹ (92 نیوز) یوم عاشور پر شہریوں کی اپنے پیاروں کی آخری آرام گاہوں پر حاضری دینے کا عمل جاری ہے۔ ملک بھر کے قبرستانوں میں رش لگ گیا ہے۔ سیالکوٹ میں دسویں محرم کو علی الصبح ہی شہریوں نے قبرستانوں کا رخ کر لیا۔ مردو خواتین ،بچے بوڑھوں نے اپنے پیاروں کی آخری آرام گاہوں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ یوم عاشور پر قصور کے قبرستانوں میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد میں آمد ہوئی جنہوں نے اپنے پیاروں کی قبروں کی مرمت کی ،پھول ڈالے ۔ بچھڑنے والوں کو یاد کر کے شہریوں کی آنکھیں نمناک ہو گئیں۔ دس محرم کو لوگ اپنے پیاروں کی آخری آرام گاہوں پرخصوصی طور پر حاضری دیتے ہیں، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی جاتی ہے۔