Tuesday, April 23, 2024

وفاقی حکومت کا 9اور 10 محرم کو ملک بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا 9اور 10 محرم کو ملک بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ
October 21, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ملک بھر میں یوم عاشور پر موبائل فون بند رکھنے کا فیصلہ‘ پنجاب کے چونتیس اضلاع میں موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے سکیورٹی کے پیش نظر یوم عاشور کے موقع پر موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے موبائل بند رکھنے کا فیصلہ صوبوں کی درخواست پر کیا۔ موبائل سروس 9 اور 10 محرم کو بند رہے گی۔ موبائل سروس جلوس برآمد ہونے سے اختتام تک معطل رہے گی۔