Friday, April 19, 2024

یوم عاشور پر ملتان میں 100 من حلیم کی تیاری

یوم عاشور پر ملتان میں 100 من حلیم کی تیاری
October 24, 2015
ملتان (92نیوز) محرم الحرام میں شہدائے کربلا کو عقیدت پیش کرنے کیلئے لنگر کا وسیع اہتمام کیا جاتا ہے۔ ملتان میں یوم عاشور پر 100من حلیم تیار کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں جہاں غم حسین منایاجاتا ہے وہیں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے وسیع لنگرونیاز کا بھی اہتمام کیا جا تا ہے۔ ایسی ہی مثال ملتان سے تعلق رکھنے والے پیر محمد نوید فرید کی ہے جو اہل بیت کی محبت میں یوم عاشور کے موقع پر 100من حلیم کی دیگ کا اہتمام کرتے ہیں۔ حلیم کونہایت عقیدت اور محنت کیساتھ تیار کیا جاتا ہے جبکہ 100 من وزنی حلیم کی دیگ کی تیاری کیلئے 100 کلو مرغی ایک من گندم ایک من جو اور 100کلو دیسی گھی سمیت مختلف اقسام کی دالیں اور دیگر ضروری سامان ڈالا جاتا ہے۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد گھروں سے اس لنگر کو لینے آتی ہے جن کا کہنا ہے کہ ان کو نیاز کھا کر روحانی سکون ملتاہے۔ گزشتہ 5 سال سے 100من حلیم کا لنگر ملتان میں یوم عاشور کے موقع پر بنایا اور تقسیم کیا جاتا ہے۔ 10 محرم الحرام کی مناسبت سے 100من حلیم تیار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ لنگر کے وسیع اہتمام کا مقصد امام حسین اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔