Friday, April 26, 2024

یوم عاشور پر لاہور میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں

یوم عاشور پر لاہور میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں
September 21, 2018
لاہور (92 نیوز) یوم عاشور کے موقع پر لاہور میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں بھی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہی ہیں۔ محرم کے جلوسوں کے لئے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سکیورٹی کے لئے دس ہزار پولیس اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کے لئے مجموعی طور پر آٹھ ہزار کیمرے لگائے گئے ہیں۔ سیف سٹی کی طرف سے باون جلوسوں اور دو سو چالیس مجالس کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ عزاداروں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے گیارہ ہزار اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔ فرسٹ ایڈ کی فراہمی کے لئے خصوسی پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے چھ ڈی ایس پی ،اسی انسپکٹرز، ایک سو اکیس پٹرولنگ افسر اور ایک ہزار تین سوچون وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں۔