Friday, May 17, 2024

یوم عاشور پر اپنوں کی یاد شہریوں کو شہرخموشاں کھینج لائی

یوم عاشور پر اپنوں کی یاد شہریوں کو شہرخموشاں کھینج لائی
August 19, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) یوم عاشور پر اپنوں کی یاد شہریوں کو شہرخموشاں کھینج لائی، ملک بھر میں قبرستانوں میں شہریوں کا رش دیکھنے میں آیا، اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور درود وتسبیح کرتے رہے۔

لاہور میں اپنوں کی یاد میں شہریوں کی بڑی تعداد شہرخموشاں پہنچ گئی، اپنے پیاروں کی قبروں کی مرمت ومٹی سے لپائی اور گل پاشی کی۔

یوم عاشور پر اسلام آباد کے شہریوں کی بڑی تعداد شہرخموشاں پہنچی، شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

لودھراں میں بھی یوم عاشور پر شہریوں کی بڑی تعداد نے قبرستانوں کا رخ کیا، اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور بلند درجات کے لیے دعا کی۔