Saturday, April 27, 2024

یوم عاشور: ملک بھر کے ماتمی جلوس سخت سکیورٹی میں  منزل مقصود پر پہنچ گئے

یوم عاشور: ملک بھر کے ماتمی جلوس سخت سکیورٹی میں  منزل مقصود پر پہنچ گئے
October 24, 2015
لاہور(92نیوز)یوم عاشورکے موقع پر ملک بھر میں ماتمی جلوس سخت سکیورٹی میں منزل مقصود تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئے ہیں جبکہ شام غریباں ابھی برپا ہے۔ تفصیلات کےمطابق عاشور پر ہر سو ماتمِ حسین ،ہر آنکھ پُرنم، شہدائے کربلا کی قربانیوں کی یاد میں قریہ قریہ ماتم، شام غریباں برپا، سکیورٹی کے کڑے انتظامات، موبائل فون،انٹرنیٹ سروس  جزوی طور پر بحال ہونا شروع۔ شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں ملک بھر میں قریہ قریہ گلی گلی میں ماتم، کراچی، لاہور اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں ماتمی جلوس منزل پر پہنچ کر اختتام پذیرہوگئے ہیں جبکہ مجالس کا سلسلہ شروع اور شام غریباں برپا ہے۔